Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : آج ٹی وی کے سابق نیوز اینکر کار حادثے میں جاں بحق

ٹریفک حادثے کے بعد عبداللہ کی لاش اسپتال میں منتقل کی گئی، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 01:01am
Former news anchor Abdullah died in Karachi - Breaking - Aaj News

کراچی : آج نیوز کے سابق اینکر عبداللہ حسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کراچی کے شاہراہ فیصل پر آواری ٹاور کے قریب پیش آیا جہاں ان کی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں عبداللہ حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد عبداللہ کی لاش اسپتال میں منتقل کی گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

عبداللہ حسن نجی نیوز چینل کے دفتر سے واپس گھر جا رہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ ان کی اچانک موت پر آج نیوز کی ٹیم اور صحافتی برادری گہرے صدمے میں مبتلا ہے۔ ان کے ساتھی انہیں ایک ہنس مکھ، ملنسار اور نرم گفتار شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عبداللہ حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ حسن کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

عبداللہ حسن پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی تھے اور اپنے پیچھے اہلیہ اور بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

karachi

Road Accident

Karachi Police