Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک 16 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں
شائع 08 ستمبر 2024 07:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی، جس کا پاکستان آرمی کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا، بیٹا جاں بحق، رہنما سمیت 4 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

قلات : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

Pakistan Afghanistan Border

Pakistan Afghanistan Clash