Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
07 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا بھر میں گھومنے کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شخص

ہر ملک گھومنے والے اِنڈی نیلسن کو ایران، پاپوا نیو گنی، لیبیا اور روس میں تفتیشی مرحلے سے گزرنا پڑا۔
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 06:57pm

امریکا کے اِنڈی نیلسن کی مشکل بھی عجیب مشکل ہے۔ وہ سیر سپاٹے کا شوقین ہے اور دنیا گھومتا رہتا ہے۔ وہ کم و بیش ہر ملک کی سیر کرچکا ہے۔ بہت سے لوگ اُسے جاسوس سمجھتے ہیں۔

اِنڈی نیلسن کو کم از کم چار مرتبہ باضابطہ طور پر ثابت کرنا پڑا ہے کہ وہ کسی بھی خفیہ ادارے کا ایجنٹ نہیں اور کسی بھی خفیہ مشن پر نہیں۔

اِنڈی نیلسن کے پاس فضائی سفر کے لیے سب سے زیادہ ایئر لائنز سے استفادہ کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔ وہ وقت کا ضیاع روکنے کے لیے فضائی سفر کو ترجیح دیتے رہا ہے۔

اِنڈی نیلسن نے خانہ جنگی سی تباہ حال خطوں کی بھی سیر کی ہے اور وہ ایسے ممالک میں بھی گیا ہے جہاں ریاستی نظم بہت سخت اور غیر لچک دار ہے۔

اِنڈی نیلسن کو ایران، پاپوا نیو گنی، لیبیا اور روس میں پوچھ گچھ کے مراحل سے گزرنا پڑا۔ تفتیشی اداروں نے اُسے گھنٹوں تحویل میں رکھا اور تفتیش کی۔

اِنڈی نیلسن شمالی کوریا سمیت کئی ممالک کی متعدد بار سیر کرچکا ہے۔ وہ کئی بار انتہائی خطرناک حالات سے دوچار ہوا۔ شورش زدہ علاقوں میں اُس کی زندگی بھی خطرے میں پڑی مگر پھر بھی اُس کا جنونِ مسافت کمزور نہ پڑا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اِنڈی نیلسن نے 18 ماہ کے دوران 170 ایئر لائنز سے سفر کیا ہے۔ یہ نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپان کے ریوجی فروشو کے پاس تھا جس نے 156 ایئر لائنز سے استفادہ کیا تھا۔

افریقا کے جنوب مشرقی ساحل پر متعدد جزائر پر مشتمل کوموروز کے لوگ اُسے سب سے کم دوستانہ مزاج کے معلوم ہوئے جبکہ کمبوڈیا اُس کا فیورٹ ہے جہاں کے لوگ بہت دوستانہ مزاج ہے اور وہاں کی ثقافت بھی بہت شاندار ہے۔

نئی نسل کو اِنڈی نیلسن کا مشورہ ہے کہ جب رگوں میں خون گرم ہو تب دنیا کی سیر کیجیے۔ کمبوڈیا جائیے، بھارت جائیے، وسطِ ایشیا جائیے۔ ان خطوں کی سیر سوچ بدل دے گی، زندگی میں زیادہ معنویت پیدا ہوگی، تازگی کا احساس ہوگا۔

Guinness Book of World Records

Interrogation

GLOBAL TRAVELLER

SUSPICION

TRAVEL THROUGH MOST AIRLINES

INDI NELSON