Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چنیوٹ سرگودھا روڈ پر مبینہ زیادتی کے بعد لڑکے کے پیٹ میں ’ہوا‘ بھر دی گئی

ائیر پریشر گن کی وجہ سے بچے کا پیٹ، انتڑیاں اور جسم کے دیگر حصے شدید متاثر ہو گئے
شائع 08 ستمبر 2024 06:27pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

چنیوٹ سرگودھا روڈ بائی پاس مارکیٹ میں سفاک ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد 12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھر دی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

چنیوٹ سرگودھا روڈ بائی پاس پر خراد کا کام سیکھنے والے بچے سے مبینہ زیادتی کی گئی، ملزمان نے زیادتی کے بعد پیٹ میں ائیر پریشر گن سے ہوا بھر دی۔

ائیر پریشر گن کی وجہ سے لڑکے کا پیٹ، انتڑیاں اور جسم کے دیگر حصے شدید متاثر ہو گئے۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر لڑکے کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔

جڑانوالہ : سرکاری اسپتال میں لاوارث زندہ شخص کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کردیا گیا

تھانہ سٹی پولیس نے لڑکے کے والد کی مدعیت میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

hospital

Child Abuse

Regional News