Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑانوالہ : سرکاری اسپتال میں لاوارث زندہ شخص کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کردیا گیا

لاوارث شخص نے مردہ خانہ میں سسک سسک کر جان دے دی، ذرائع
شائع 08 ستمبر 2024 06:16pm

جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں انسانوں کے ساتھ مبینہ طور پر جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جانے لگا ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالہ کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی غفلت سے ایک لاوارث زندہ شخص کو رات گئے وارڈ سے اٹھا کر مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا۔

چنیوٹ سرگودھا روڈ پر مبینہ زیادتی کے بعد لڑکے کے پیٹ میں ’ہوا‘ بھر دی گئی

ذرائع کے مطابق کسی ڈاکٹر کو لاوارث شخص پر ترس نہ آیا۔ لاوارث شخص نے مردہ خانہ میں سسک سسک کر جان دے دی۔

لاوارث شخص کی مردہ خانہ میں پڑی لاش کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی۔ مریض کہتے ہیں کہ سرکاری اسپتالوں میں انسانوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور انتظامیہ کا ناروا سلوک معمول بن چکا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ ہونے والا سلوک افسران اور ڈاکٹروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

hospital

patient died

Regional News