Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول نے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا

اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی، ذرائع
شائع 08 ستمبر 2024 06:16pm

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے قانونی و آئینی ماہرین شریک ہوں گے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں صدر کی طرف سے واپس بھیجے جانے والے مجوزہ بل رکھے جائیں گے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Islamabad Meeting