مسلسل کھانسی سے پریشان مریض کے گلے میں 3 دن سے پھنسا لال بیگ نکال لیا گیا
چین میں ایک شخص نے نیند کے دوران لال بیگ نگل لیا جو اُس کے گلے میں پھنس گیا۔ تین دن تک اس کی حالت غیر رہی۔ وہ مسلسل کھانستا رہا۔ ابتدا میں ڈاکٹر بھی معلوم نہ کر پائے کہ ہوا کیا ہے۔
سی ٹی اسکین کرانے سے پتا چلا کہ گلے کے نچلے حصے میں کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز نے جب آپریشن کیا تو معلوم ہوا کہ وہ چیز دراصل لال بیگ تھی۔
58 سالہ شخص نے حالت بگڑنے پر ہینان میڈیکل یونیورسٹی کا رُخی کیا۔ وہ بخار میں بھی مبتلا تھا اور مسلسل کھانس رہا تھا۔ جب ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا تو معلوم ہوا کہ کوئی چیز اُس کے گلے میں جا پھنسی ہے۔
چائنیز نیوز پورٹل ہائی نیوز نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے طے کیا کہ فوری طور پر اُس کے گلے کا آپریشن کیا جائے۔ چار ڈاکٹرز کی ٹیم نے یہ آپریشن کیا۔
ریسپیریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف فزیشین ڈاکٹر لِن لینگ کو بتایا گیا کہ مریض کو نیند کے دوران ایسا محسوس ہوا کہ اُس کے نتھنوں میں کوئی چیز گُھسی ہے۔
ابتدائی چیک اپ کے دوران کچھ بھی معلوم نہ ہوسکا تو متاثرہ شخص نے سی ٹی اسکین کرانے کا سوچا۔ سی ٹی اسکین کے ذریعے یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ گلے میں کوئی بڑی چیز پھنسی ہوئی ہے۔
Comments are closed on this story.