Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

جنگ 1965: 8 ستمبر کھیم کرن پر فتح کے جھنڈے گاڑنے کا دن

بزدلانہ بھارتی حملوں کی پسپائی کے بعد پاکستانی افواج نے ہندوستی سرزمین پر پیش قدمی کی
شائع 08 ستمبر 2024 05:56pm

جنگ 1965: 8 ستمبر کھیم کرن پر فتح کے جھنڈے گاڑنے کا دن ہے، بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، لیکن 48 گھنٹے میں ہی پانسہ پلٹ گیا، بزدلانہ بھارتی حملوں کی پسپائی کے بعد پاکستانی افواج نے ہندوستی سرزمین پر پیش قدمی کی۔

قصور کے محاذ پر پاکستانی ٹینکوں نے بھارتی دفاعی لائن کو روند ڈالا، پاکستانی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن نے شدید لڑائی کے بعد بھارتی 4 ماؤنٹین ڈویژن کو تہس نہس کیا۔

ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیارے گِرانے والے ایم ایم عالم

شدید نقصانات کے باعث 4 ماؤنٹین ڈویژن کی بیشتر یونٹس جنگ سے فرار ہو گئی تھیں، بھارتی افواج ٹینکوں اور گاڑیوں کو چلتی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوئے۔ بھارتی کور کمانڈرز نے 4 ماؤنٹین ڈویژن کو ختم کرنے کی سفارش بھی کی۔

جنگ 1965: بزدل بھارتی جنرل اپنی جیپ چھوڑ کر بھاگ نکلا

فاتحانہ پاکستانی افواج نے کھیم کرن پر سبز ہلالی پرچم لہرایا، کھیم کرن 1965ء کی جنگ کا کسی بھی طرف سے قبضے میں لیا جانے والا سب سے بڑا شہر تھا۔

Indian occupied Kashmir

india pakistan battle 1965