Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنگ 1965: بزدل بھارتی جنرل اپنی جیپ چھوڑ کر بھاگ نکلا

جیپ آرمی میوزیم میں آج بھی موجود ہے
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 05:58pm
فوٹو۔۔۔ٹوئٹ/ ادریس ستی
فوٹو۔۔۔ٹوئٹ/ ادریس ستی

جنگ 1965: بھارتی جنرل نرنجن پرساد لاہور پر قبضے کے لئے جلو موڑ تک پہنچا اور واپس بھاگا تو اپنی جیپ اور نقشے چھوڑ کر فرار ہوگیا، یہ جیپ آرمی میوزیم میں آج بھی موجود ہے۔

معرکہ لاہور اور بھارتی جنرل کی جیپ کا بھی دلچسپ واقعہ ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کا دشمن کس قدر بزدل ہے۔ غرور میں بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں لاہور پر قبضے کا خواب لیے پاکستان پر حملہ کیا، 15 بھارتی انفنٹری ڈویژن کے لاہور پر ناکام حملوں کے بعد بھارتی ہائی کمان شدید ہیجان اور پریشانی کا شکار ہو ئی۔

جنگ 1965: 8 ستمبر کھیم کرن پر فتح کے جھنڈے گاڑنے کا دن

منی پور مودی سرکار کے ہاتھوں سے نکلنے لگا

جنرل نرنجن پرساد نے دعویٰ کیا کہ اس کے بریگیڈ لاہور پر دستک دے رہے ہیں، بھارتی ہائی کمان نے جنرل نرنجن پرساد کو فرنٹ لائن پر جا کر حقائق کی تصدیق کا حکم دیا۔ جی او سی 15 بھارتی انفنٹری ڈویژن میجر جنرل نرنجن پرساد فرنٹ لائن کی طرف نکل پڑا۔ واہگہ کے محاز پر بی آر بی نہر پہنچنے پر پاکستانی فوج نے بھارتی جنرل کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیارے گِرانے والے ایم ایم عالم

شدید کنفیوژن کا شکار بزدل بھارتی جنرل اپنی اسٹار پلیٹ اور جھنڈا لگی جیپ چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ پاک فوج نے بھارتی جنرل کی جیپ، نقشے اور جنگی پلان قبضے میں لیے۔ میجرجنرل نرنجن پرساد کی جیپ فتح کے نشان کے طور پر آج بھی آرمی میوزیم میں موجود ہے۔

Narendra Modi

india pakistan battle 1965