Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لفظوں کے کھیل ’اسکریبل‘ میں پاکستان کے نوجوان کا ایک اور کارنامہ

16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن بن گئے
شائع 08 ستمبر 2024 03:55pm
Affan Salman becomes World Youth Scrabble Champion - Aaj News

لفظوں کے کھیل ”اسکریبل“ میں پاکستان کے نوجوان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا ہے، 16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن بن گئے ہیں۔

کولمبو میں منعقدہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 138 پلیئرز نے حصہ لیا تھا، عفان سلمان نے 23 میں سے 19 گیمز جیتے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں موصول

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے روز 17 راؤنڈ کے اختتام پر تینوں ٹاپ پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہیں۔

پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری

ایونٹ کے آخری روز اتوار کو سات راؤنڈز ہوئے جس کے اختتام پر نئے یوتھ اسکریبل ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ ہوا۔

Affan Salman

World Youth Scrabble Championship