Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول کرنے کی کوشش کی گئی، رانا ثناء اللہ
شائع 08 ستمبر 2024 03:42pm

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، اس انکشاف کے بعد نو مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔

عالمی برادری کوپیغام دینا چاہتا ہوں اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیا جا سکتا، فضل الرحمان

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر سمجھ آتی ہے، اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے سیاسی برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

imran khan

Rana Sanaullah

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Times of Israel Article