Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مالک مکان اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں کرایہ دار قتل

واقعے کے بعد مالک مکان فرار ہوگیا، تلاش جاری، پولیس
شائع 08 ستمبر 2024 03:05pm

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مالک مکان اور اس کی بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران کرایہ دار قتل ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد مالک مکان فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد موسیٰ کالونی میں چھری کے وار سے کرایہ دار کو قتل کردیا گیا، کرائے دار کے قتل کا واقعہ گلبرگ تھانے کی حدود میں رپورٹ ہوا، مالک مکان اور بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، کرایہ دار علی بچاؤ کرانے گیا تھا۔

جھگڑے کے دوران مالک مکان نے چھری کا وار کیا جوعلی کو لگا، چھری لگنے سے کرایہ دار علی زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد مالک مکان عاطف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اس کی تلاش جاری ہے۔

karachi

Murder

Karachi Police

knife attack

Husband Wife Fight