Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

گذشتہ رات 7 ستمبر کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں، میڈیا رپورٹ
شائع 08 ستمبر 2024 12:54pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹس نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی ہے، رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش آج اتوار 8 ستمبر کو ہوئی۔

گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔

دیپیکا اور رنویر سنگھ کے پہلے بچے کی تاریخ پیدائش سامنے آگئی

جوڑی کے مداحوں کو کئی ماہ سے دیپیکا اور رنویر کے والدین بننے کا بے صبری سے انتظار تھا، اب انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد پیش کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں اپنے نومولود کا استقبال کیا۔

بیٹی کی پیدائش پر دونوں سیلیبرٹیز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹس پر تاحال کوئی پوسٹ جاری نہیں کی گئی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی

Bollywood

Ranveer Singh

Deepika Padukone

daughter

born