Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک

عمارت کی تعمیر 4 سال قبل کی گئی تھی، پولیس
شائع 08 ستمبر 2024 11:15am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام کو رونما ہوا، عمارت گرنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور کسی شخص کے ملبے تلے نہ دبے ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت کی تعمیر 4 سال قبل کی گئی تھی بلڈنگ گرنے کے وقت ٹاپ فلور پر تعمیراتی کام چل رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ 3 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور گودام بنا ہوا تھا جبکہ پہلی منزل پر میڈیکل آلات کے سامان کا گودام تھا۔

india

Building Collapse

Lucknow

people died