Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ٹیلی گرام سے بھی پرائیویسی چھن گئی، خاموشی سے پالیسی تبدیل کردی گئی

اب انفرادی اور اجتماعی دونوں ہی طرح کی چیٹس میں قابلِ اعتراض مواد کی نشاندہی کی جاسکے گی۔
شائع 08 ستمبر 2024 12:03am

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے مواد کو کنٹرول کرنے سے متعلق اپنی پالیسی چپکے سے تبدیل کردی ہے۔ یہ اقدام فرانس میں کمپنی کے مالک اور سی ای او پاول ڈیوروف کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔

ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ کوئی بھی صارف اب اپنی نجی اور گروپ چیٹ میں غیر قانونی مواد کے بارے میں ادارے کو مطلع کرسکے گا۔ اطلاع ملنے پر ٹیلی گرام کے منتظمین مواد کی جانچ پڑتال کریں گے۔

کمپنی نے ایک خصوصی بٹن فراہم کیا ہے۔ تمام چیٹ گروپس میں رپورٹ کا بٹن موجد ہے۔ کسی بھی خطرناک یا قابلِ اعتراض مواد کی موجودگی پر یہ بٹن دباکر ادارے کے ماڈریٹرز کو بتایا جاسکتا ہے۔

اب تک ٹیلی گرام پر تمام صارفین اپنی افرادی و اجتماعی چیٹس کو نجی رکھنے کے حقدار تھے۔ ادارے نے اپنی پالیسی یکسر تبدیل کردی ہے۔

TELEGRAM APP

PRIVACY POLICY CHANGE

REPORT BUTTON