Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تارکینِ وطن پر حملے کے مرتکب برطانوی کو 9 سال قید

29 جولائی کو ایک ڈانس کلاس میں تین بچیوں کے قتل پر دائیں بازو کے انتہا پسند بے لگام ہوگئے تھے۔
شائع 07 ستمبر 2024 11:41pm

برطانیہ کی ایک عدالت نے تارکینِ وطن کے خلاف فسادات کے دوران ایک ہوٹل پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سفید فام باشندے کو 9 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

پینٹر اور ڈیکوریٹر ٹامس برلے کو سزا سناتے وقت شمالی انگلینڈ کی شیفیلڈ کراؤن کورٹ کے جج جیریمی رچرڈسن نے کہا کہ جس ہوٹل میں 200 تارکینِ وطن نے سکونت اختیار کی ہوئی تھی اُس پر کیے جانے والے حملوں میں سب سے زیادہ سنگینی ٹامس برلے کے جرم میں تھی۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے مساجد اور مسلمانوں پر حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جن انتہا پسند اقلیتوں اور تارکینِ وطن کو نشانہ بنارہے ہیں اُنہیں کسی بھی حال میں معاف نہیں کیا جائے گا۔

تارکینِ وطن اور اقلیتی برادری کے ارکان کے خلاف ہنگامہ آرائی کی پاداش میں ایک گیارہ سالہ لڑکی سمیت 1380 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اِن سب کے خلاف مرحلہ وار قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

UK FAR RIGHT

NORTH ENGLAND

SHEFFIELD CROWN COURT

NINE YEARS

THOMAS BIRLEY