Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے، وزیر اعظم

7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا حق ادا کیا، شہباز شرہف
شائع 07 ستمبر 2024 10:48pm

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’الحمداللہ، آج تحفظ ختم نبوت ﷺکو پارلیمنٹ کی متفقہ تاریخی قرارداد کی منظوری کو پچاس سال مکمل ہوگئے، اس پر پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا حق ادا کیا، تحریک کو پیش کرنے والے ارکان پارلیمان اور علماء کرام کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

PM Shehbaz Sharif

Khatam e Nabuwwat March

religous gathering