Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ایکس کو عالمی سطح پر بندش کا سامنا

پاکستان میں ایکس سروسز میں پیدا ہوئے اس خلل کو کچھ خاص محسوس نہیں کیا گیا
شائع 07 ستمبر 2024 09:21pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

ہفتے کو سوشل میڈیا پیلٹ فارم ”ایکس“ کو تقریباً ایک گھنٹے تک عالمی بندش کا سامنا کرنا پڑا، تاہم، اب اس کی سروسز بحال ہوچکی ہیں۔

عالمی خبر ساں ایجنسی ”روئٹرز“ نے آؤٹیج ٹریکنگ سائٹ ”ڈاؤن ڈیٹیکٹر“ کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کی صبح ”ایکس“ تقریباً ایک گھنٹہ بند رہا۔

ایلون مسک نے یوٹیوب اور نیٹ فلکس کو ٹکر دینے کیلئے اپنی ٹی وی ایپ لانچ کردی

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے صبح ساڑھے 10 بجے عالمی سطح پر ایکس سروسز میں خلل کی 8,200 سے زیادہ رپورٹس دکھائیں۔

برازیل نے ایلون مسک کے ایکس پلیٹ فارم کو بند کر دیا

تاہم، اس بندش کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

’ہمارا الگورتھم اتنا ہوشیار نہیں‘، ایکس آپ کی فیڈ کیلئے کیسے پوسٹس چُنتا ہے، ایلون مسک نے بتا دیا

پاکستان میں ایکس سروسز میں پیدا ہوئے اس خلل کو کچھ خاص محسوس نہیں کیا گیا کیونکہ یہاں پہلے ہی ایکس کو بندش کا سامنا ہے۔

X Services

Down Detector

Social media platform X

X outage