Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

حماس کی اسرائیل کو دام میں لانے کی تکنیک بے نقاب

یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کو طول دے کر حماس عسکری صلاحیت بحال کرنا چاہتی ہے، ٹائمز آف اسرائیل
شائع 07 ستمبر 2024 09:06pm

اسرائیل نے حماس کا ایک ایسا منصوبہ بے نقاب کیا ہے جس کا بنیادی مقصد یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کو زیادہ سے زیادہ طول دے کر اسرائیلی قیادت پر دباؤ بڑھانا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق حماس دراصل چاہتی ہے کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک بفر زون قائم کرکے وہاں عرب افواج کو تعینات کروائے۔ دستاویز کے مطابق ایسا کرنا لازم ہے کیونکہ اسرائیل یہودی بستیاں بساتا جارہا ہے اور غزہ کے شہریوں کے جان و مال کی اُسے کچھ پروا نہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس کی ایک ایسی دستاویز سامنے آئی ہے جس میں درج ہے کہ حماس ہر حال میں اپنی عسکری استعداد بڑھانا چاہتی ہے۔ جرمن اخبار بلڈ کے حوالے سے ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ حماس کی قیادت کو غزہ کے لوگوں کی مشکلات ہر حال میں کم کرنی ہیں، اسرائیلی فوج کے آپریشن کو روکنا ہے تاکہ شہریوں کے لیے نارمل زندگی کی راہ ہموار ہو۔

جرمن اخبار کا دعوٰی ہے کہ یہ ڈاکیومنٹ غزہ میں یحیٰ سنوار کے کمپیوٹر سے ملی ہے۔ حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل محض جنگ بندی پر آمادہ نہ ہو بلکہ تجویز کردہ فلسطینی قیدیوں کو رہا بھی کرے۔

جرمن اخبار کے دعوے کے مطابق حماس کو اس بات سے کچھ غرض نہیں کہ لڑائی کب تک جاری رہتی ہے۔ وہ یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کو طول دینا چاہتی ہے تاکہ اس دوران اپنی عسکری صلاحیتوں کا گراف بلند کرنے میں کامیاب ہو۔

متعلقہ دستاویز کے مطابق حماس اب اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے نفسیاتی حربے اختیار کر رہی ہے تاکہ اسرائیلی قیادت کو زیادہ سے زیادہ بدحواس کرکے معاملات کو کسی نہ کسی طور اپنے حق میں کرے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے دعوے کے مطابق یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات کو حماس نے لٹکا رکھا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاسی فائدہ اٹھاسکے۔

TIMES OF ISRAEL

THE BILD

HOSTAGE TALKS

TACTICS TO PROLONG TALKS

MILITARY CAPABILITIES