Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان کو مبینہ طور پر یرغمال بنانے کے خلاف بدین میں دھرنا، 5 اہلکار زخمی

مظاہرین کا پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ، مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے پولیس کی لاٹھی چارج
شائع 07 ستمبر 2024 09:05pm

جان محمد مگسی کو مبینہ طور پریرغمال بنانے کے خلاف بدین مشتعل مطاہرین نے دھرنا دے دیا۔

بدین کےنواحی علاقے ماتلی میں مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اورڈنڈوں سےحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کومنشترکرنےکیلئےلاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی.

مظاہرین نےحیدرآبادبدین بائی پاس بلاک کردیا، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے جان محمد مگسی کو یرغمال بنارکھا ہے، ہماری جان محمد مگسی کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی، خدشہ ہےپولیس نے جان محمد مگسی کو قتل کردیا ہے۔ نوجوان کے خلاف اگرکوئی مقدمہ ہے تو پولیس جان مگسی کو عدالت میں پیش کریں۔

Sindh Police