Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

بلوچستان میں اساتذہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے، چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

تعلیمی اداروں کے فیسوں میں اضافے کیخلاف تحریک شروع کرینگے، بالاچ قادر بلوچس
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 09:02pm

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین بالاچ قادر بلوچ ودیگر رہنماوں کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ہر شخص کے بولنے اور لکھنے پر پابندی ہے، اساتذہ، سول سوسائٹی، سیاسی کارکنان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا قابل مذمت ہے

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اساتذہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے، بلوچستان میں شعبہ تعلیم کاروبار بن چکا، صوبے کے جامعات میں اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی، :بی ایس او تعلیمی نظام کیخلاف گول میز کانفرنس کریگی۔

بالاچ قادر کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سی سی ممبر اورنگزیب بلوچ کو معطل کردیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے فیسوں میں اضافے کیخلاف تحریک شروع کرینگے۔

بلوچستان