Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شان مسعود کا بطور ٹیسٹ کپتان مستقبل کیا ہوگا ؟

ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آگئی
شائع 07 ستمبر 2024 07:42pm

بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلا دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے وائٹ واش کیا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھی مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

’ٹیم نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں‘، بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہونے کے بعد کپتان شان مسعود کا اعتراف

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس اور ورکشاپ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اجلاس اور ورکشاپ کو کنیکشن کیمپ کا نام دیا گیا ہے جو 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

بنگلادیش نے تاریخی شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کردیا

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں کنیکشن کیمپ میں ٹیم کے ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ریڈ اور وائٹ بال کوچز آپس میں بھی میٹنگز کریں گے اور کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان ممکن ہے اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی بھی انڈر اسکروٹنی آگئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کنیکشن کیمپ میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔

Pakistan vs bangladesh

shan masood

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)