Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی، فائرنگ سے اہلکار زخمی

ایف آئی اے ٹیم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک قائد آباد موبائل مارکیٹ میں موجود ہونے پر چھاپہ مارنے پہنچی تھی۔
شائع 07 ستمبر 2024 07:19pm

کراچی کےعلاقے قائد آباد میں ایف آئی اے ٹیم کی حوالہ ہنڈی کے متعلق چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک قائد آباد موبائل مارکیٹ میں موجود ہونے پر چھاپہ مارنے پہنچی تھی پولیس موبائل بھی ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ تھی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی کے مطابق پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا کہا ہے۔چھاپہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل ٹیم نے مارا ہے۔

FIA

karachi

Karachi Police