Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب جلسے کا این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نا ڈالیں، بیرسٹر گوہر

تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 07 ستمبر 2024 06:43pm
PTI leaders assure rally won’t turn into a march - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جلسہ پُرامن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا نہ دھرنا ہوگا، جب این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نا ڈالے۔

بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں این او سی دیا، ہم قانون اورآئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی جلسہ : عدالت نے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روک دیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ جلسہ پُرامن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا نہ دھرنا ہوگا، یہ مہنگائی اور لا قانونیت کے خلاف جلسہ ہوگا، یہ اس ملک اور عدلیہ کی آزادی کے لئے جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہو چکا ہے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہوں گے۔

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد عمران خان نے نیب مقدمات میں بریت مانگ لی

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جلسے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جا سکا، پیر کو میں بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔

عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کرلیا

انہوں نے کہا کہ جب این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نا ڈالیں، ہمارے دو کارکنان کو پکڑا گیا ہے، پولیس سے درخواست ہے کہ یہ جلسہ پر امن ہے، کل دو بجے جلسہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ وقت پر جلسہ ختم کیا جائے، جلسہ اگر ایک دو گھنٹے زیادہ بھی ہو جاتے ہیں تو انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہئے۔

Barrister Gohar Ali Khan

8 September PTI Jalsa

PTI jalsa Sep 8