Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے، بلال اظہر کیانی

آئی ایم ایف پروگرام اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے، پیسے آنا شروع ہوگئے ہیں، لیگی رہنما
شائع 07 ستمبر 2024 06:39pm

جب حکومت ملی تو پھولوں کا تاج نہیں تھی، چھ ماہ میں جتنی بہتری لا سکتے تھے اتنی لائےہیں 9 ارب ڈالرکےفارن ایکسچینج ریزور18 ارب تک جائیں گےتوحالات بہتر ہوں گے رکن قومی اسمبلی ن لیگ بلال اظہرکیانی کی گفتگو کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے، پیسے آنا شروع ہوگئے ہیں، اڈیالہ جیل نے آئی ایم ایف معاہدہ توڑکر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا ہے۔

رکن قومی اسمبلی ن لیگ بلال اظہرکیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کا شکر کہ آج مہنگائی سنگل ڈجٹ پر آچکی ہے، مہنگائی پہلے کی نسبت آج کافی حد تک کم ہو چکی ہے، ن لیگ نے اپنے منشور میں مہنگائی انتہائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے، مریم نواز

انھوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو پھولوں کا تاج نہیں تھی ، چیلنج دے کرروایتی خدمت کا سفر شروع کیا چھ ماہ میں جتنی بہتری لا سکتے تھے اتنی لائےہیں، 9 ارب ڈالرکےفارن ایکسچینج ریزور 18 ارب تک جائیں گےتوحالات بہتر ہوں گے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ڈالراورکرنسی مستحکم ہےجس سے معیشت بہتر اور مہنگائی میں کمی سےعوامی مشکلات کم ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمت پہلے 280 اب 269 روپے ہے، حالات تو مشکل ہی ہے لیکن پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

پنجاب بلوں میں ریلیف سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں، باقی صوبے بھی بسم اللہ کریں، وزیر اعظم

بلال اظہر نے بتایا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں ایک فیصد بہتری کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد سےساڑھے انیس فیصد تک آ گیا ہے50 ارب روپےوفاق نےصفر سے 200 یونٹ بلوں کی مد میں سبسڈی دیے ہیں، پنجاب میں 201-500 یونٹ تک اگست ،ستمبر کےلئے 14روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےآئی ایم ایف کےباوجود ایکسپورٹرز کے لئے 132 ارب روپے واپس کیے، اور اب آئی ایم ایف پروگرام اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے جس سے پیسے آنا شروع ہوگئے ہیں، اڈیالہ جیل نے آئی ایم ایف معاہدہ توڑکر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا جا رہا تھا ، لیکن ن لیگ نےآئی ایم ایف معاہدہ پورا کیا، ہم ملکی برآمدات کوایک ہزار بلین روپےتک لےکرجائیں گے۔

IMF PAKISTAN

IMF Executive Board

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)