Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرا لمپکس میں چین کے سوئمرز نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے

امریکا کے ووڈ ہال نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 07:24pm
فوٹو۔۔۔سنہوا/ژیانگ چی ( Xinhua/Xiong Qi)
فوٹو۔۔۔سنہوا/ژیانگ چی ( Xinhua/Xiong Qi)

پیرا لمپکس میں چین کے سوئمرز نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے۔ ایونٹ کے آٹھویں دن چینی تیراکوں نے ایک دن میں دو بار عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

چین کے تیراکوں نے پیرس لا ڈیفنس ایرینا میں 4×50 میٹر میڈلے ریلے 20 پوائنٹس کے مکسڈ فائنل میں ٹیم امریکہ کو شکست دے کر پیرس پیرالمپکس میں چینی وفد کے لیے 70 واں طلائی تمغہ حاصل کیا اور کھیلوں کے میڈل ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

ویمنزکی 50 میٹر سوئمنگ میں ڈونگ لو اور مردوں میں جن چینگ نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ڈونگ لو، ژانگ لی، وانگ لیچاؤ اور جن چینگ پر مشتمل چینی ٹیم نے 2:24.83 کے وقت کے ساتھ اختتام کیا اور ایک دن میں دوسری بار عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے صرف دو گھنٹے قبل جن چینگ نے مردوں کی 50 میٹر فری اسٹائل ایس 5 کے فائنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور پیرس 2024 کا اپنا تیسرا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ان کے ساتھیوں یوآن ویئی اور وانگ لیچاؤ نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

اس کے علاوہ ایتھلیٹکس ٹریک پر چین کی نو بار کی عالمی چیمپئن وین شیاؤیان نے اسٹیڈ ڈی فرانس میں خواتین کی 100 میٹر ٹی 37 ریس میں 12.52 سیکنڈ کا وقت لے کر کامیابی حاصل کی اور نیا پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا۔

جیولین کنگ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل سینے پر سجا لیا

یہ پیرس 2024 میں وین شیاؤیان کا تیسرا طلائی تمغہ تھا اور انہوں نے مسلسل دوسرے پیرالمپکس کھیلوں میں اسپرنٹ جمپ ٹریبل مکمل کیا ، جس سے ریو 2016 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے ان کے کیریئر کا مجموعی اسکور 8 طلائی تمغے بن گیا۔

دوسری طرف امریکا کے ووڈ ہال نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ کینیڈا کے فورنی نے وہیل چیئر ریس میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

sports

paralympics

Chinese swimmers break world record