Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی جلسہ : عدالت نے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روک دیا

راولپنڈی : پرامن عوامی اجتماع ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، عدالت
شائع 07 ستمبر 2024 05:43pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے پی ٹی آئی جلسے سے متعلق انصاف لائرفورم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور حکم جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ پرامن عوامی اجتماع جلسہ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔

انصاف لائرفورم کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ راولپنڈی پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے۔

لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی پر بڑا الزام، ’ان کے پاس جلسے کیلئے فنڈز ہیں اور نہ ہی بندے‘

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اپنی طاقت کا استعمال کر تے ہوئے چھاپے اور گرفتاریاں کررہی ہے، پولیس جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دے کر ڈرا رہی ہے، عدالت پولیس کو ان اقدامات سے روکے۔

عدالت نے راولپنڈی پولیس کو درخواست گزار اور ان کے پارٹی کارکنوں کے بارے میں ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت کرنے کا اعلان کردیا

عدالت نے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روک دیا۔ اور صدر انصاف لائر فورم کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔

Pakistan Politics

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

8 September PTI Jalsa

PTI jalsa Sep 8