Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

فرائی گلاب اور ہر ی چٹنی، کیا آپ نے گلاب کے پکوڑے کھائے ہیں؟

سوشل میڈیا پر وائرل گلاب کے پکوڑوں کا تعلق چین سے معلوم ہوتا ہے
شائع 07 ستمبر 2024 05:19pm

خوشگوار موسم میں ہر کسی کی ایک ہی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ بس گرما گرم پکوڑے مل جائیں تو موسم کا حسن دوبالا ہو جائے ۔

پیاز، آلو اور پالک سمیت مارکیٹ میں نت نئے انداز کے پکوڑے لوگوں کی توکہ کا مرکز ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی گلاب کے پکوڑے کھائے ہیں ؟ کیا ہوا چونگ گئے ؟ جی ہاں ! اب مارکیٹ میں نے گلاب کے پکوڑے بھی ملے ہیں۔

یہ سن کر آپ کو بھی عجیب لگ رہا ہوگا، مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلاب کے پکوڑے بنائے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا تعلق چین سے معلوم ہوتا ہے اور اس ویڈیو پرصارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک دکاندار نے ڈنڈیوں سمیت گلاب کے پھولوں کو لیا اور اسے بیسن میں لگانے کے بعد تیل میں فرائی کردیا۔

گلاب کے یہ پکوڑے دیکھنے میں خوبصورت لیکن عجیب بھی لگ رہے تھے کیونکہ آج سے پہلے کبھی گلاب کے پکوڑوں کا سنا نہیں تھا، اگر اسے ہری چٹنی کے ساتھ کھایا جائے تو شاید یہ مزہ دوبالا کردے۔

Video Viral

unusual dish

viral story