Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی طلاق کی وجہ بتادی

بادشاہ کی بیٹی کو والد کے گانوں کے بجائے کونسے گانے پسند ہیں ؟
شائع 07 ستمبر 2024 05:03pm

بھارت کے معورف ریپر اور گلوکار ادیتیہ پراتیک سنگھ سسوڈیا المعروف ”بادشاہ“ نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بیان کردی ہے۔

بادشاہ نے ایک انٹرویو میں اپنی سابقہ ​اہلیہ جیسمین مسیح سے اپنے تعلقات پر بات کی۔

پوڈکاسٹ ”پراکھر کے پراوچن“ میں اپنی میریڈ لائف پر بات کرتے ہوئے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اور جیسمین نے ہمارا رشتہ بچانے کیلئے اپنی پوری کوشش کی اور جو کچھ ہمارے بس میں تھا وہ سب کیا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا‘۔

بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں الگ ہو گئے کیونکہ یہ ہماری بیٹی کیلئے بالکل درست فیصلہ تھا، ہم دونوں نے یہ فیصلے اپنے ہونے والے بچوں کیلئے بھی کیا کیونکہ ہماری ٹاکسک میریڈ لائف سے ہمارے بچے ایفکٹ ہوتے‘۔

’اتنے سالوں بعد دیکھا‘، عالیہ بھٹ کا عمررسیدہ مداح کا ہاتھ جوڑ کر استقبال

بادشاہ نے اپنی اکلوتی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی بیٹی سے ملتا رہتا ہوں لیکن یہ بہت کم ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی ماں کے ساتھ لندن میں رہتی ہے‘۔

اپنی بیٹی سے بحیثیت والد اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’میرا اور میری بیٹی کا رشتہ انتہائی دوستانہ ہے، میں اس کے لیے میں ایک بہترین باپ ہوں‘۔

بادشاہ کی فیم اور کانسرٹس پر کیے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میری بیٹی میرے کانسرٹس میں آتی ہے لیکن وہ میری مداح نہیں ہے اسے بلیک پنک پسند ہیں‘۔

اتنا کامیاب میک اپ , اداکار کو بیوی پہچان نہ سکی

بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’بطور موسیقار، اپنے بچے کے لیے کسی دوسرے موسیقار کاالبم خریدنا تھوڑا تکلیف دہ ہے لیکن کیا کریں، چلتا ہے‘۔

Divorce

Badshah

Indian Rapper