Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رؤف حسن کو پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

عمران خان نے رؤف حسن کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی ہے، ذرائع
شائع 07 ستمبر 2024 04:47pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے نطابق بانی چیئرمین عمران خان نے رؤف حسن کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی میں سیکریٹری جنرل کے استعفے کے بعد ایک اور اہم عہدہ خالی ہونے جا رہا ہے۔

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے بعد سیکریٹری اطلاعات کو تبدیل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد عمران خان نے نیب مقدمات میں بریت مانگ لی

ذرائع کے مطابق رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں کو عدم اعتماد تھا اب نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست ہے۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan