Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

زوردار چھینک نے فٹبالر کو زخمی کردیا

’وکٹر ایک طاقتور لڑکا ہے، اور اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں‘
شائع 07 ستمبر 2024 04:29pm

انگلینڈ میں ایک فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کو زوردار چھینک کے بعد زخمی ہونے پر کھیل سے باہر کردیا گیا۔

’بولٹن وانڈررز‘ کے اسٹرائیکر وکٹر اڈیبوئیجو نے منگل کو بیرو میں برسٹل سٹریٹ موٹرز ٹرافی گروپ گیم میں حصہ لینا تھا۔

تاہم، ان کی کمر اور پسلیوں میں تکلیف کی وجہ سے انہیں اسکواڈ سے باہر ہونا پڑا۔

ٹیم کے مینیجر ایان ایویٹ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وکٹر کو درد ایک ”بہت بھاری چھینک“ کی وجہ سے ہوا ہے۔

یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلا دیا

انہوں نے دی بولٹن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹر کمر کی شدید چوٹ سے دوچار ہے اور یہ چھینک کی وجہ سے ہوا ہے۔

چھبیس سالہ وکٹر کا اس کے بعد اسکین ہوا۔

معروف ترک شوٹر یوسف اپنے وائرل پرسکون پوز کو ٹریڈ مارک کروانے پہنچ گئے

مینیجر ایویٹ نے کہا کہ ’اس کی پسلیوں کے درمیان تھوڑا سا شگاف محسوس کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ صرف کارٹلیج یا پٹھوں کا مسئلہ ہے، لیکن جب تک ہم اسکین کو اچھی طرح سے نہیں دیکھ لیں گے، ہم نہیں جان پائیں گے۔‘

یہ واقعہ چارلٹن کے خلاف کھیل کے دوران پیش آیا۔

فیکٹ چیک: کیا رونالڈو نے عمران خان سے محبت کا اظہار کیا؟

کوچ کے مطابق، ’وہ اس وقت ٹھیک تھے، لیکن پھر انہیں ایک بہت بڑی چھینک آئی‘۔

کوچ نے کہا، ’وکٹر ایک طاقتور لڑکا ہے، اور اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں‘۔

Victor Adeboyejo

Bolton Wanderers,

Sneeze

Bristol Street Motors Trophy