Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون انفلوئنسر سے ’خاص تعلقات‘ پر اطالوی وزیر مستعفی

’پہلی شخصیت جس سے مجھے معذرت کرنی چاہیے وہ ایک غیر معمولی شخصیت ہے اور وہ میری اہلیہ ہیں‘
شائع 07 ستمبر 2024 04:04pm

اٹلی کے وزیر ثقافت جینارو سنجیلیانو ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون کے ساتھ تعلقات کے سبب اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

جینارو نے جمعہ کو اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ ’ان تکلیف دہ ایام کے دوران میں طویل اور سنجیدہ غور کے بعد میں نے بالآخر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

جینارو خاتون وزیر اعظم کی حکومت میں مستعفی ہونے والے پہلے وزیر ہیں۔

مستعفی وزیر کے مطابق وہ اپنی عزت کے دفاع اور اپنی شفافیت ثابت کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں پٹیشن داخل کریں گے۔

کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کا کیس، فحش فلموں کی اداکارہ کو دی گئی رقم کا تذکرہ کیوں نہیں کیا؟

جینارو پر جس انگلوئنسر کے ساتھ تعلاقت کا الزام ہے ان کی عمر اکتالیس سال اور نام ماریا روزاریا ہے۔

جینارو نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال مئی میں ماریا کے ساتھ ان کا ”جذباتی تعلق“ بن گیا تھا، تاہم انہوں نے جولائی کے آخر اور اگست کے اوائل میں اس پر روک لگا دی۔

ماریا نے اگست کے آخر میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں وزیر ثقافت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے تاہم جینارو نے فوری طور پر اس کی تردید کی تھی۔

لڑکا لڑکی کی مبینہ دوستی پر مشتعل افراد کا تشدد، سرِعام نیم برہنہ پریڈ کرائی

جواب میں ماریا نے وزیر ثقافت جینارو کے ساتھ بہت سی تصاویر پوسٹ کر دیں جو مختلف عوامی تقریبات کے موقع پر لی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں ماریا نے ای میلز اور سفری ٹکٹ بھی ظاہر کر دیے۔

بدھ کو ایک انٹرویو میں مستعفی وزیر جینارو نے دستاویزی ثبوت دکھا کر باور کرایا کہ انہوں نے ماریا کے اپنے ساتھ تمام سفر کے اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے اور اس سلسلے میں ریاست کا ایک یورو بھی خرچ نہیں کیا گیا۔

نازیبا تصویریں تیار کرنے والی ایپس تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے لگیں

جینارو کا کہنا تھا کہ ’پہلی شخصیت جس سے مجھے معذرت کرنی چاہیے وہ ایک غیر معمولی شخصیت ہے اور وہ میری اہلیہ ہیں‘۔

social media influencer

Gennaro Sangiuliano

Italian PM Giorgia Meloni

Maria Rosaria Boccia