Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

لائم اسکیل کو صرف دو منٹ میں کیسے صاف کریں؟ ماہر صفائی کا حیرت انگیز طریقہ

اس کی صفائی کا ایک مشکل چیلنج بن سکتا ہے
شائع 07 ستمبر 2024 03:59pm

لائم اسکیل کو صاف کرنا اکثر مشکل ثابت ہوتا ہے، لیکن ایک صفائی ماہر نے صرف دو منٹ میں داغوں کو دور کرنے کے لیے ایک زبردست حل بتایا ہے۔

لائم اسکیل ایک عام پریشانی ہے، جو گھر میں کہیں بھی پانی کے استعمال کی جگہوں پر دیکھی جا سکتی ہے، جیسا کہ شاور ہیڈز، ٹوائلٹس، پائپ، باتھ رومز، کیٹل اور خاص طو پرنلکے۔

لائم اسکیل کو پہچاننا آسان ہے- یہ ایک سخت جمع شدہ موادہے ،جو سفید، چاک نما شکل میں ہوتا ہے، جو کہ کیلشیم کاربونیٹ کی بڑی مقدار کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگرچہ لائم اسکیل کی تعمیر تیزی سے ہوتی ہے اور یہ صفائی کا ایک مشکل چیلنج بن سکتا ہے، لیکن صحیح مصنوعات کے ساتھ اسے صاف کرنا آسان ہے۔

صفائی کے ماہرین کہتے ہیں کہ، نلکے سے سخت لائم اسکیل کو دور کرنے کے لیے ایک قدرتی طریقہ لیموں کا رس ہے،کواستعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیموں صفائی کا طاقتور ایجنٹ ہے اور شاور کے شیشے، کیٹل اور مائکروویو کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ نلکے کو صاف کرنے کے لیے بھی بہترین ہیں کیونکہ ان میں سٹریک ایسڈ ہوتا ہے جو لیم اسکیل کوپگھلا دیتا ہے۔

نلکے پرلائم اسکیل کو ختم کرنے کے لیے، آپ کو لیموں کے رس اور پانی کا 75 سے 25 کا محلول تیار کرنا ہوگا۔

آپ کو صرف ایک نرم اسفنج کا استعمال کرنا ہے اورمحلول کو نلکے پر ہلکے سے رگڑنا ہے، محلول کو دو منٹ کے لیے نلکے پر چھوڑدینا ہے، تاکہ لائم اسکیل کوتحلیل کیا جا سکے۔ وقت ختم ہونے کے بعد، نلکے کو اچھی طرح پانی سے دھو لیں.

اس آسان اور قدرتی طریقے سے لیم اسکیل کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے صاف کیا جا سکتا ہے۔

Women

lifestyle

Hacks

cleaning