Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نالہ بیتاڑ میں بہہ کر آنیوالے زخمی تیندوے کو ریسکیو کرلیا گیا

تیندوے کو علاج کی غرض سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، ذرائع
شائع 07 ستمبر 2024 03:23pm

باغ آزاد کشمیر میں فاروڈ کہوٹہ نالہ بیتاڑ میں زخمی حالت میں بہہ کر آنے والے تیندوے کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی لوگوں نے زخمی تیندوا ریسکیو کر کے وٹرنری اسپتال فاروڈ کہوٹہ منتقل کردیا۔

تیندوے کی پچھلی دو ٹانگیں زخمی ہو چکی ہیں، جس کے بعد اسے فوری وٹرنری اسپتال فاروڈ کہوٹہ میں تیندوے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا ر ہی ہے۔

خانپور کے نواحی علاقوں میں شیر کے وار تاحال جاری، غریب کسان کا بیل مار ڈالا

اسلام آباد سے وائلڈ لائف کی ٹیم فاروڈ کہوٹہ کے لیے روانہ ہوگئی جو تیندوے کو علاج کی غرض سے اسلام آباد منتقل کرے گی۔

azad kashmir

RESCUED

wounded leopard

Regional News