Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کرلیا

عمر ایوب نے 27 جون کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 09:37pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ عمرایوب کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں انہوں نے استعفیٰ منظور کیا، کیس بھگتنا، جلسے دیکھنا، ورک لوڈ بہت تھا، 22 جون کو بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن منظور نہیں ہوا تھا۔

عمر ایوب نے 27 جون کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام تحریر کئے گئے ان کے استعفے پر 22 جون 2024 کی تاریخ درج ہے۔

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد عمران خان نے نیب مقدمات میں بریت مانگ لی

عمر ایوب نے خط میں کہا تھا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔

لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی پر بڑا الزام، ’ان کے پاس جلسے کیلئے فنڈز ہیں اور نہ ہی بندے‘

![. ](

)

انہوں نے خط میں کہا کہ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز، کورکمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکر گزار ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا اس لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

عمران خان نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی یہ استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

Omar Ayub Khan

resignation

secretary general

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)