Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سشانت سنگھ کی فلم سے شردھا کپورکو مسترد کردیا گیا تھا، مکیش چھابڑا

شردھا کپور نےسوشانت سنگھ کی فلم "چھچھورے" کی پانچویں سالگرہ منائی
شائع 07 ستمبر 2024 03:43pm

مکیش چھابرا نے انکشاف کیا ہے کہ شردھا کپور کو سوشانت سنگھ کی فلم ”کائی پو چھے“ کے لیے مسترد کیا گیا تھا۔

شردھا کپور نے حال ہی میں اپنے مرحوم ساتھی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو ایک جذباتی اندازمیں خراج تحسین پیش کیا، کیونکہ ان کی فلم ”چھچھورے“ نے حال ہی میں اپنی پانچویں سالگرہ منائی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شردھا اور سوشانت کا ایک ساتھ کام کرنے کا موقع اس سے بہت پہلے آیا تھا؟

’اتنے سالوں بعد دیکھا‘، عالیہ بھٹ کا عمررسیدہ مداح کا ہاتھ جوڑ کر استقبال

ایک حالیہ بات چیت میں، کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابرا نے انکشاف کیا کہ شردھا نے 2013 کی ڈرامہ فلم ”کائی پوچھے“ کے لیے آڈیشن دیا تھا، لیکن ان کا انتخاب نہیں ہوا۔

مکیش چھابرا نے کہاکہ، وہ بہت محنتی ہیں۔ ان کا پہلا آڈیشن میرے لیے ’تین پتی‘ کے لیے تھا۔ پھر انہوں نے کچھ ایسی فلمیں کیں جو کامیاب نہیں ہوئیں اور ان کی ساکھ میں کمی آئی۔ اس کے بعد انہوں نے ’کائی پو چھے‘ کے لیے آڈیشن دیا، لیکن وہ منتخب نہیں ہوئیں۔۔۔

کئی سال بعد، شردھا اور سوشانت نے ”چھچھورے“ میں اسکرین پر ایک ساتھ کام کیا۔

شردھا کپور نے انسٹاگرام پر فلم کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ایک آف اسکرین مناظر کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران خوشگوار لمحے دکھائے گئے۔ ویڈیو میں شردھا کو سوشانت اور باقی کاسٹ کے ساتھ ہنستے اور کیک کاٹنے کی تقریب مناتے دکھایا گیا۔

اپنے دل سے لکھے گئے کیپشن میں، شردھا نے لکھا، ”وہ دن بھی کیا دن تھے“، وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بنی ناقابل فراموش یادوں کو یاد کرتی ہیں۔

ادھر، شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم ”اسٹری 2“ باکس آفس پر ایک طوفان بن چکی ہے۔

”اسٹری 2“ حال ہی میں سال کی سب سے بڑی بالی ووڈ ہٹ بن گئی ہے، جس سے فلم کی کاسٹ اور عملہ بےحد خوش ہے۔ فلم نے پہلے ہی 520 کروڑ روپے نیٹ کما لیے ہیں اور عالمی سطح پر 750 کروڑ روپے عبور کر چکی ہے۔ کنگنا رناوت کی ”ایمرجنسی“ کی تاخیر کے ساتھ، ”اسٹری 2“ کو مزید ایک ہفتے کے لیے صاف میدان مل گیا ہے۔

entertainment

lifestyle