Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم غیر قانونی اسلحے کی کھیپ سمیت گرفتار

گرفتار ملزم کے چشم کشا انکشافات
شائع 07 ستمبر 2024 02:57pm

کراچی میں ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے سائٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم غیر قانونی اسلحے کی کھیپ سمیت گرفتار کرلیا۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کا کارندہ خیبر پختونخوا سے اسلحے کی کھیپ لے کر کراچی پہنچا تھا۔

کراچی کے سول اسپتال میں 22 گھنٹے سے معطل بجلی بحال، ’فالٹ اندرونی تھا‘

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت ہمایوں خان کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے برآمد بیگ سے 10عدد نائن ایم ایم پستول اور سینکڑوں کی تعداد میں راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم پیسنجر بس کے ذریعے درہ آدم خیل سے کراچی پہنچا تھا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 33 دہشت گرد گرفتار

پو؛یس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ درہ آدم خیل میں موجود حبیب اللہ، اختر اور حامد نامی اسلحہ ڈیلرز کے لئے کام کرتا ہے، اس نے گذشتہ دو سالوں میں متعدد بار درہ آدم خیل سے کراچی اسلحہ ترسیل کیا۔

ایس ایس پی فیضان علی نے کہا کہ ملزم اس سے قبل بھی ضلع حیدرآباد میں آرم ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، گرفتار ملزم کے نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

امن و امان کی صورتحال: پولیس کا گوگی بٹ اور میر بالاج گروپ کے افراد کو جیل بھجوانے کا فیصلہ

ایس ایس پی فیضان علی نے کہا کہ کیماڑی پولیس کئی عرصے سے غیر قانونی طور پر اسلحہ پہنچانے والے نیٹ ورک پر کام کر رہی ہے، مذکورہ نیٹ ورک کی جانب سے کراچی پہنچنے والا غیر قانونی اسلحہ اسٹریٹ کرائم اور گینگ وار سرگرمیوں کی بڑی وجہ ہے۔

Karachi Police

Arms Smuggling

Dara Adam Khel

SSP Kemari