Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خانپور کے نواحی علاقوں میں شیر کے وار تاحال جاری، غریب کسان کا بیل مار ڈالا

شیر کی وجہ سے علاقہ مکین خوف ہر ہراس میں مبتلا ہیں، ذرائع
شائع 07 ستمبر 2024 02:44pm

ہری پور: تحصیل خانپور کے علاقے اپر خانپور کے نواحی علاقوں میں شیر کے حملوں میں کمی نہ آسکی۔

ذرائع کے مطابق خانپور، باغپور ڈھیری، کلالی شریف، بگراں سیداں اور مسلم آباد میں شیر آبادی میں گھس آیا اور لوگوں کی قیمتی مال مویشی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

ذرائع نے بتایا کہ خانپور بگراں سیدہ میں شیر نے غریب کسان عبدالستار کا پہاڑ پر گھاس چڑنے والے کا بیل مار ڈالا۔

چند روز قبل اسی شیر نے مسلم آباد جامن موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹے پر حملہ کیا تھا۔

اپر خانپور کے علاقوں مسلم آباد باغپور و دیگر علاقوں کے مکین شدید خوف و حراس میں مبتلا ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کی خاموشی سے لوگوں کی قیمتی املاک کو مسلسل نقصان کا سامنا ہے۔

اپرخانپور کے علاقہ مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Haripur

khanpur

Lion

attacking people

Regional News