Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی چڑیا گھر کی سب سے پرانی شیرنی چل بسی

اب چڑیا گھر میں دوشیرنیاں، ایک شیر اور ایک شیر کا جوڑا باقی رہ گیا ہے، انتظامیہ
شائع 07 ستمبر 2024 02:23pm

کراچی چڑیا گھر کا ایک اور جانور دنیا سے چلا گیا۔ چند عرصے سے بیمار مادہ ٹائیگریس ایک ہفتے قبل مرگئی تھی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق مادہ ٹائیگر نے اپنی طبی عمر پوری کی ہے۔ ٹائیگر چڑیا گھر کے جانوروں میں سب سے پرانی تھی۔

حالیہ چند ہفتوں میں اسے کئی صحت کے مسائل درپیش آئے، اسے علاج بھی فراہم کیا گیا لیکن وہ صحت یاب نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق مادہ بنگال ٹائیگر کافی عرصے سے تنہا رہ رہی تھی، اب چڑیا گھر میں دو شیرنیاں، ایک شیر اور ایک شیر کا جوڑا باقی رہ گیا ہے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق شیرنی کی طبعی موت واقع ہوئی ہے، اس کی عمر 30 سال تھی۔

Karachi Zoo

tigress died

bengal tigress