Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”اسٹری2“ کی چوتھے ویک اینڈ میں باکس آفس پر شاندار انٹری دی

فلم نے تیسرے ہفتے کے اختتام تک 500 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے
شائع 07 ستمبر 2024 02:30pm

”اسٹری2“ نے اپنے چوتھے ویک اینڈ میں باکس آفس پر شاندار انٹری دی ہے۔

فلم نے تیسرے ہفتے کے اختتام تک 500 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، اورتوقع کی جارہی ہے کہ اب یہ ”غدر2“ کے لائف ٹائم کل کو چوتھےہفتے کے اختتام تک عبور کرلے گی۔

فیروز خان نے کترینہ کیف اورعالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

فلم کی مجموعی کما ئی 23 دنوں کے بعد 507.50 کروڑ روپے نیٹ رپورٹ کی گئی ہے، اور “اسٹری 2 “ اب ”غدر2“ کے لائف ٹائم کل کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم نے پہلے ہی عالمی سطح پر ”غدر2“ کی کمائی کو تجاوز کر لیا ہے۔

”اسٹری2“ نے 23 دنوں میں تقریباً 717.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، جبکہ سننی دیول کی ایکشن فلم ”Gadar 2“ کا 686 کروڑ روپے رہاتھا۔

یاد رہے کہ ”استری 2“نے پہلے ہفتےہفتہ ، 291.65 کروڑ روپے، جبکہ دوسرےہفتہ، 141.4 کروڑ روپے، تیسرے ہفتہ ، 70.2 کروڑ روپے،اور چوتھےجمعہ،4.25 کروڑ روپے، کا بزنس کیاہے۔ اس طرح اس نے مجموعی طور پر 507.50 کروڑ روپے کمائے جوان“ (640.25 کروڑ روپے) کی بھارت میں نیٹ کلیکشن کو پیچھے چھوڑنے کی ہیں، تاکہ یہ سب سے زیادہ کمانے والی بالی وڈ فلم بن سکے

بالی ووڈ میں حالیہ دنوں میں کوئی بڑی نئی ہندی فلم ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے، ”Stree 2“ کو باکس آفس پر اپنی شاندار کامیابی جاری رکھنے کا ایک واضح موقع مل گیا ہے۔ راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی مرکزی کردار میں ہونے والی اس فلم سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ اپنے دورانیے کے اختتام سے پہلے مزید بڑے ریکارڈز قائم کرے گی۔

فی الحال، ”اسٹری2“ سب سے زیادہ کمانے والی بالی ووڈ فلموں کی فہرست میں اس وقتپانچویں نمبر پر ہے اور مجموعی طور پر نویں نمبر پرہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle