Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
25 Rabi ul Awal 1446  

بوئنگ کا خلائی جہاز عملے کے بغیر واپس لوٹنے پر مجبور

اسٹار لائنر میں انجینئرز کو کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، رپورٹ
شائع 07 ستمبر 2024 12:24pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بوئنگ کا اسٹار لائنر خلائی جہاز جس میں 2 امریکی خلاء باز بوچ ولمور اور سنیتا ولیم موجود تھے وہ ان کے بغیر ہی زمین پر واپس آگیا۔

بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز کو رواں سال 6 جون کو 8 روزہ خلائی مشن پر بھیجا گیا تھا جن کی واپسی ابھی تک ممکن نہ ہوسکی۔

چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بوئنگ کے اسٹار لائنر سے عجیب و غریب آوازیں آرہی ہیں، تاہم خلائی تحقیقات ادارے ناسا نے پراسرار آوازوں کے پیچھے چھپی وجہ سامنے لاتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ آوازیں ’خلائی اسٹیشن اور اسٹار لائنر کے درمیان آڈیو کنفیگریشن‘ کی وجہ سے آ رہی تھیں۔

اسٹار لائنر کی خلا بازوں کے بغیر واپسی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بوئنگ کے خلائی جہاز کا مشن ٹیسٹ اس لیے کیا گیا تھا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ خلائی جہاز خلابازوں کو خلا سے واپس زمین پر بحفاظت لے جا سکتا ہے یا نہیں۔

اسٹار لائنر خلائی جہاز کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین پر آنے کے بعد ناسا کے انجینئرز کو کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مسائل میں ہیلیم گیس کا لیک ہونا اور تھرسٹرز کے مسائل شامل ہیں جو خلائی جہاز کی حرکت کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم ہیں۔

اسی تکنیکی مسائل کے سبب ناسا نے بوئنگ کے اسٹار لائنر کو خلا بازوں کے بغیر ہی زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے خلابازوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

رپورٹ کے مطابق خلاباز ولیمز اور ولمور فروری 2025 تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر ہی ٹھہریں گے۔ وہ ISS کے عملے میں شامل ہوں گے اور پھر کریو-9 نامی مشن کے ایک حصے کے طور پر اسپیس ایکس ڈریگن نامی خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔

Star Liner

Sunita Williams