Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان نے کترینہ کیف اورعالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

فیروز خان بھی جلد ہی ہندی اور تامل انڈین فیچرفلم میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں
شائع 07 ستمبر 2024 12:29pm

پاکستان کے معروف اداکاراورماڈل فیروز خان نے کہا ہے کہ وہ بالی وُڈ اداکارہ کترینہ کیف اورعالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے بھارتی صحافی فریدون شہر یار کو آن لائن ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں ان کے ساتھ ان کی بہن اور اداکارہ حمائمہ ملک بھی تھیں۔اس انٹرویو کے چند دلچسپ اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک وائرل کلپ میں صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ کن بھارتی اداکاراوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں ؟ انہیں چار آپشن بھی دیے گئے، جس میں عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، ترپتی ڈمری اور رشمیکا منڈاناکا نام لیا۔ فیروز خان نے کہا جکہ وہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

یاد رہے کہ فواد خان کے بعد اب فیروز خان بھی جلد ہی ہندی اور تامل انڈین فیچرفلم میں نظر آنے والے ہیں ،جہاں ان کےہمراہ معروف بھارتی ادا کارہ اور ماڈل گتھیکا تیواری ہو گی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity