’بٹیر بہت لذیذ ہوتا ہے اسلئے شوق سے کھاتے ہیں‘
خیبرپختونخوا میں بٹیر کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے بٹیرکے شکار کے لائسنس اور پرمٹ جاری کرنے پر پابندی لگا دی۔
خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے شکار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بٹیر معدومیت کے خطرے سے دوچار ہونے لگے۔ محکمہ جنگلی حیات نے بٹیرکی نسل محفوظ بنانےکے لیے شکار کے لائسنس اور پرمٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف کی طرف سے صوبے بھر کے کنزرویٹرز کو جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بٹیر کی تعداد میں اضافے تک پابندی برقرار رہےگی۔
نایاب پرندے کو کھانے کے شوقین پشاور کے بے خبر شہری کہتے ہیں کہ بٹیر بہت لذیذ ہوتا ہے اسلئے شوق سے کھاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں بٹیروں کی نسل معددو ہونے میں اسکے شکار کے ساتھ ساتھ ایک وجہ ان کی رہائش گاہوں کی تباہی اور کھیتوں میں کچھ زہریلی جڑی بوٹیاں کھانا بھی ہے جسکی وجہ سے ان کا گوشت زہریلا ہو جاتا ہے ۔
Comments are closed on this story.