Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی کی پیشگوئی کردی

شہرِ قائد میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، محکمہ موسمیات
شائع 07 ستمبر 2024 11:01am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمۂ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر ہے۔

شہرِ قائد میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

karachi

karachi weather

Rain prediction