Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپانی کمپنی میں ملازمین کے ساتھ بلیوں کو بھی بڑے عہدے مل گئے

کمپنی نے بلیوں کو دفتر میں رکھنے کا خاص مقصد بھی بتایا
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 11:21am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

جاپانی ٹیک کمپنی نے اپنے ملازمین کو خوش رکھنے اور پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہ اپنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی ٹیک فرم کمپنی نے اپنے دفتر میں 10 بلیوں کو خاص طور پر رکھا (Hire) ہے جو وہاں کام کرنے والے 32 ملازمین کے ساتھ کھیلتی ہیں جس سے ان کا کام اور بھی اچھا ہوتا ہے۔

کمپنی کا خیال ہے کہ یہ بلیاں ہر ایک کو پر سکون رکھنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ جاپانی کمپنی نے یہ اقدام 2004 میں شروع کیا تھا، جب انہیں ایک سوشی ریسٹورنٹ سے ایک بلی ملی جس کا نام ’فاتوبا‘ رکھا گیا۔ تب سے بلیاں دفتر کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہیں، جو ملازمین کو ترو تازہ رکھتی ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ کمپنی میں نو اور بلیوں نے فوتابا کو جوائن کیا، جس کے بعد آفس میں کل بلیوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

کمپنی کے مطابق ہر بلی کو مخلتف پوسٹ دی گئی ہیں جن میں فاتوبا کیٹ کا عہدہ کمپنی کے سی ای او کی طرح ہے۔

اسی طرح دیگر بلیوں کو چیف کلرک اور مینیجر جیسے بڑے عہدے بھی دے گئے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او Tsuruta کا کہنا ہے کہ بہت سے ملازمین کے پاس پہلے سے ہی گھر میں بلیاں موجود ہیں، لہٰذا انہیں دفتر میں رکھنے سے وہ آرام دہ اور پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ دفتری بلیوں نے نئے ملازمین کو کمپنی کی طرف راغب اور یہاں کام میں دلچسپی بڑھانے میں بھی مدد کی ہے۔

japan company

hires 10 cats

boost employees