اسلام کے بارے میں ہنی سنگھ کے خیالات نے مداحوں کے دل جیت لیے
مشہور ہندوستانی میوزک پروڈیوسر ، گلوکار اور فلمی اداکار و گلوکارہنی سنگھ ، جسے یو یو ہنی سنگھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس وقت کئی پوڈ کاسٹ میں نظر آرہے ہیں، جہاں وہ اپنے دل کی بات کہہ رہے ہیں۔ حال ہی میں ، وہ دی لالن ٹاپ کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اسلام کے بارے میں اپنے خیالات کو احترام کے ساتھ شیئر کیا۔
اسلام سے اپنے تعارف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا، ’میں 2007 میں موہالی منتقل ہوا تھا، اس وقت میرے پاس کام نہیں تھا۔ پنجاب میں مجھے مذہبی لوگوں سے ملنے کا موقع ملا۔ میں اس وقت صرف ایک میوزک پروڈیوسر تھا۔ توجب میں پنجاب آیا تو مجھے بہت سے مذہبی علماء کے ذریعے اسلام سے متعارف کرایا گیا، میں اس وقت ملحد تھا۔ میں نے ان مذہبی لوگوں کے ذریعے اسلام کے بارے میں وسیع علم حاصل کیا۔
یویو ہنی سنگھ نے مزید کہا کہ، مجھے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں معلوم ہوا۔ مجھے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں علم ہوا۔ میں صرف ان کی باتیں سنتا تھا۔ قرآن پاک میں حضرت عیسی کا کیا کردار بیان کیا گیا ہے۔مجھے معلوم ہوا۔ میں اس وقت مقبول نہیں تھا، ہنی سنگھ کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ میرے پاس مذہب کے بارے میں سوالات تھے۔ کہ یہ کیا ہوا؟ کیوں ہوا؟ جن کا جواب ان مذہبی بزرگوں یا صوفیوں نے دیا تھا۔ بعد میں،2011-12 کے بعد مجھے شہرت، پیسہ اور میری زندگی میں سب کچھ ملا۔
یہ وہ وقت تھا جب میں خدا کا شکر ادا کرنا بھول گیا اور شیطانی طاقتوں کی کے پیچھے چلنے لگا، جو میری طرف سے غلط تھا۔ اور وہیں سے میری زندگی میں سب خراب چلنے لگااور پھر میں اپنی بیماری کے بعد 2018 میں دوبارہ سے لوٹ آیا۔ اب میں خدا پر پختہ یقین رکھتا ہوں، ہنی سنگھ نے کہا۔
یاد رہے کہ گلوکارہنی سنگھ کا حال ہی میں نیا البم ریلیز ہوا ہے اور ان کا گانا گلوری بیک وقت ہندوستان اور پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔
ہنی سنگھ کی اسلام کے بارے میں کی گئی گفتگو کو مداحوں کی ایک بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔ جوگلوکار کے صحیح راستے پر قائم رہنے کے لئے بھی دعا کر رہے ہیں۔ ہنی سنگھ کے اس مثبت اور مذہبی پہلو کو دیکھ کرمداح بہت خوش ہیں جو اس سے پہلے کبھی سامنے نہیں آیاتھا۔
Comments are closed on this story.