Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ باس18 کی تھیم سامنے آ گئی، نئےمد مقابل کون ہوں گے؟

سلمان خان نے پرومو بھی شوٹ کرلیا
شائع 07 ستمبر 2024 08:47am

بگ باس 18 کی جلد شروعات ہونے جا رہی ہے۔ اس سیزن کے لیےسلمان خان کا پرومو بھی شوٹ کرلیا گیاہے اورانہوں نےاس سال کی تھیم کی جانب اشارہ بھی دے دیا ہے۔

بگ باس ایک ایسا رئیلٹی شو ہے جو کئی سالوں سے سامعین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔ اس شو کے نئے سیزن کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے ۔سلمان خان نے اس شو کا پرومو بھی شوٹ کرلیا ہے، انہوں نے یہ شو 5 ستمبر بروز جمعرات شوٹ کیا تھا۔ پرومو شوٹ کی خبر سن مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سلمان خان نے اس شو کی تھیم کی جانب اشارہ بھی دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اس سیزن کی تھیم کو زندگی کے مختلف مراحل پر مرکوز رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس بار بگ باس سیزن18 کی تھیم ماضی حال اور مستقبل کے گرد گھومے گی۔ سلمان خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ خوشگوار لمحات گذارے ۔ذرائع کے مطابق شو کا پرومواس ماہ کے آخر تک ریلیز ہو سکتا ہے۔

شو کی تھیم کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اس میں پرانےمدمقابل کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم ذرائعوں نے اس کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا اور بگ باس سیزن 18 کے لیے لئے نئےمد مقابل کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ انیل کپور کی میزبانی کے بعد یہ افواہیں زور پکڑنے لگی تھیں کہ اب سلماں خان ہوسکتا ہے شو کی میزبانی سے ہمیشہ کے لیے دستبردار ہو جائیں، مگرسلمان خان نے پرومو کو شوٹ کرنے کے بعد ان تمام فواہوں کی نفی کردی ہے۔ شو کا مقابلہ کرنے والوں کے کچھ نام سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی آفیشیل لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle

big boss18