Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

ایم ایم عالم نےایک منٹ میں پانچ بھارتی طیارے مار گرانے کا حیران کن کارنامہ انجام دیا
شائع 07 ستمبر 2024 08:27am

پاکستان ایئر فورس پیشہ ورانہ مہارت اور ملکی سالمیت کے لئے لگن اور قربانی کے ساتھ فضائی خودمختاری کی محافظ کا کردار ادا کررہی ہے۔ ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔

پاک فضائیہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اس کا ہر فرد ملک کی فضائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے قومی دفاع کے لئے جرات اور بہادری کے ایسےلازوال کارنامے سرانجام دئیے جو تاریخ کا حصہ بن گئے، اسکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید جیسے ہیروز ہوں یا ایم ایم عالم جیسے جری پائلٹ جس نے صرف ایک منٹ میں پانچ بھارتی طیارے مارگرانے کا حیران کن کارنامہ انجام دیا، پاک فضائیہ عوام کے لئے فخر کا باعث ہے۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی رہنمائی میں پی اے ایف نے جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ خلائی اورسائبر جنگ کے شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔پاکستان ایئرفورس کا انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم آسمانوں میں ایک مضبوط قلعے کے طور پر کھڑا ہے، جدید جنگ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انسان اور مشین کا امتزاج تخیل کو موہ لیتا ہے/

انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا گیا ہے کہ پی اے ایف کے اہلکار ضروری مہارتوں اور علم سے لیس رہیں۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس سنٹر اور ٹیکنالوجی پارک نے پی اے ایف کے عزم کو مزید واضح کیا ہے۔ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے تناظر میں دفاع وطن کے لئیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیارے گِرانے والے ایم ایم عالم کی 10ویں برسی

یومِ دفاع پر پاک فضائیہ کا افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت