تیز رفتار بس منی ٹرک میں جا گھسی، 15 افراد ہلاک
20 سے زائد زخمی، بارش سے خراب ہونے والی سڑک پر بس کا ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ پایا۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے ہاتھرس میں ایک تیز رفتار بس خراب سڑک کے باعث بے قابو ہوکر ایک منی ٹرک میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
نیشنل ہائی وے 93 پر یہ سانحہ بارش کے باعث سڑک میں پڑنے والے گڑھوں کے باعث رونما ہوا۔ منی ٹرک پر گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے۔ جب بس اُس میں جا گھسی تو کئی افراد سڑک پر گرے اور سر سڑک سے ٹکرانے کے باعث موقع ہی پر دم توڑ گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور بھاگ نکلا۔ پولیس اُس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
Uttar Pradesh
Accident
HAATHRAS
BUS AND MINI TRUCK
15 DEAD
مقبول ترین
Comments are closed on this story.