Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی

نیپرانےچوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد منظوری دے دی، فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 06:31am

بجلی صارفین کیلئے بُری خبر سامنے آگئی ، بجلی 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جس کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر،اکتوبراورنومبرکےبلوں میں وصول کی جائےگی۔

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی

سال 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہو گا۔

نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دیدی ہے، ریلیف ستمبر کے بلوں میں دی جائے گی، نیپرا نے اس درخواست پر 28 اگست 2024 کو سماعت کی تھی۔

مہنگی بجلی کا نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کے مطابق جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا، ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 93 پیسے کی کمی ہو گی، دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

National Electric Power Regulatory Authority